کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان رائٹرز گلڈ سندھ کے تحت چیئرپرسن محترمہ فرح جاوید اور اعزازی سیکریٹری احمد عمر شریف کی ہدایت پر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے گل رنگ ہال میں ایک رسمی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت گلڈ کے سینئر رکن ناصر شمسی نے کی۔
محرم الحرام: تھانہ ملیر سٹی میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم، جلوس و مجالس کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ جاری
اجلاس میں اعزازی سیکریٹری احمد عمر شریف، سید صبور علی نقوی، عبدالضمیر خان، پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ پروین، ندیم ظفر صدیقی، ریحانہ روحی، پروفیسر کرن سنگھ، ظفر معین بلے، غزالہ خالد، شاہدہ خورشید، عثمان دموہی، اقبال اے رحمان، اقبال لطیف، ربیعہ فریدی، رضیہ سلطانہ، خورشید عالم، شاہنواز حسینی، تعبیر آغائی سمیت دیگر اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کا آغاز قاری وقار احمد عطاری کی تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیا۔ اجلاس کے ایجنڈے میں گزشتہ اجلاس کی کارروائی کی توثیق، نئی ممبرسازی، موصولہ درخواستوں کی منظوری، مجلس عاملہ کی خالی نشستوں اور خازن کے انتخاب جیسے اہم نکات شامل تھے۔
نومنتخب خازن شاھد محمود شاھد نے حاضر اراکین سے رائے شماری کے ذریعے ایجنڈے میں شامل تمام نکات کی توثیق و منظوری حاصل کی۔
اجلاس کے صدر ناصر شمسی نے نو منتخب ممبران کو گلڈ کے اغراض و مقاصد اور تنظیمی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ حاضرین نے مجلس عاملہ کے نو منتخب اراکین اور خازن کو مبارکباد دیتے ہوئے گلڈ کی مستقبل کی سرگرمیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اجلاس کے اختتام پر مجلس عاملہ کی نومنتخب ممبر شاہدہ خورشید کی سالگرہ کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔
