وزیراعظم کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر وفاقی حکومت نے مولانا فضل الرحمٰن کی ڈیرہ اسماعیل خان میں واقع رہائش گاہ پر فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں کمانڈنٹ ایف سی خیبرپختونخوا کو باضابطہ خط ارسال کر دیا ہے۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے شدت 4.4 ریکارڈ

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ حالیہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیڑھ ہفتے قبل مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی تھی، جس میں انہوں نے مولانا کے صاحبزادے پر حملے اور اغوا کی کوشش پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔

حکومتی فیصلے کے مطابق ڈی آئی خان میں مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر ایف سی کی ایک پلاٹون سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گی۔ یہ اقدام کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا خصوصاً ڈیرہ اسماعیل خان میں حالیہ دنوں میں دہشت گردی اور بدامنی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ تاجر برادری سے بھتہ طلبی اور کالعدم تنظیموں کی آزادانہ نقل و حرکت پر شہریوں اور سیاسی جماعتوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

سیکیورٹی ادارے پہلے ہی ان علاقوں میں ہائی الرٹ ہیں اور اب اہم شخصیات کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعظم کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!