مستونگ میں مسلح افراد کا مرکزی بازار پر حملہ فائرنگ اور دھماکوں سے 1 جاں بحق 7 زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مرکزی بازار کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے شدید فائرنگ اور دھماکوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق واقعے میں 1 شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

انتظامی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے مستونگ کے تین مختلف بینکوں پر بھی حملہ کیا، جبکہ متعدد سرکاری گاڑیوں اور عمارتوں کو نذر آتش کر دیا۔ اچانک حملے کے بعد مرکزی بازار مکمل طور پر بند ہو گیا اور شہری محفوظ مقامات کی جانب بھاگتے دیکھے گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور محاصرے کے بعد کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بلوچستان کے اس حساس ضلع میں حالیہ عرصے کے دوران دہشت گردی اور تخریب کاری کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس پر شہریوں اور تاجر برادری نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “مستونگ میں مسلح افراد کا مرکزی بازار پر حملہ فائرنگ اور دھماکوں سے 1 جاں بحق 7 زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!