لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے شدت 4.4 ریکارڈ

لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 14 کلومیٹر اور مرکز لاہور کے جنوب مغرب میں تھا۔
Tuesday, 7th July 2025

زلزلے کے جھٹکے صبح 11 بج کر 39 منٹ پر محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہری گھبرا کر دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ لاہور کے علاوہ قصور، اوکاڑہ، مریدکے، کامونکی اور شیخوپورہ میں بھی جھٹکے رپورٹ ہوئے۔

ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق پنجاب بھر کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور عمارتوں کی چیکنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ آفٹر شاکس کے خطرے کے پیش نظر مشینری اور ریسکیو عملہ تیار حالت میں ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ ہفتوں میں نہ صرف لاہور بلکہ کراچی، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی وقفے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں۔ تاہم پنجاب میں اس طرح کے زلزلے کم دیکھنے میں آتے ہیں، جس کی وجہ سے عوام میں خاصی تشویش پائی جاتی ہے۔

ماہرین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے محتاط رہیں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے شدت 4.4 ریکارڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!