این سی اے اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کے تیسرے مرحلے کا آغاز، کھلاڑیوں کی بیٹنگ، باولنگ اور فٹنس پر توجہ

لاہور (اسپورٹس ڈیسک) نیشنل کرکٹ اکیڈمی (NCA) کے زیر اہتمام جاری اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کے تیسرے مرحلے کا پہلا دن مکمل ہو گیا، جس میں شریک کھلاڑیوں نے ان ڈور اور آؤٹ ڈور سیشنز میں بھرپور شرکت کی۔

بی جی سی گروپ کے سی ای او سید امتیاز الحق بخاری کا آباد چیمبر کا دورہ، رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی خدمات کو سراہا

کیمپ کے دوران ماہر کوچز کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے سب سے پہلے فزیکل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، جس کے بعد بیٹنگ اور باولنگ کی مہارتوں پر کام جاری رکھا گیا۔

کیمپ کی سرگرمیاں نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور ایل سی سی اے گراؤنڈ میں منعقد ہو رہی ہیں، جہاں کھلاڑیوں کی تکنیکی بہتری پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔

کھلاڑیوں نے فٹنس اور فیلڈنگ ڈرلز میں بھی حصہ لیا، تاکہ ان کی مجموعی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔ کوچنگ اسٹاف کا کہنا ہے کہ کیمپ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو پیشہ ورانہ کرکٹ کے لیے تیار کرنا ہے۔

One thought on “این سی اے اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کے تیسرے مرحلے کا آغاز، کھلاڑیوں کی بیٹنگ، باولنگ اور فٹنس پر توجہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!