اسحاق ڈار: معرکہ حق میں قومی اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ثابت ہوا، پاکستان نے جارحیت کا مؤثر جواب دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جب کوئی قوم یکجا ہو جائے تو دنیا کی کوئی طاقت اس کی بنیادوں کو متزلزل نہیں کر سکتی، اور معرکہ حق میں پاکستانی قوم کا اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ثابت ہوا۔
امریکا ایران معاہدے کی خبروں پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ آج ہماری قومی تاریخ کا ایک فیصلہ کن باب ہے، یہ دن محض کیلنڈر کی ایک تاریخ نہیں بلکہ جرات، اتحاد اور غیر متزلزل عزم کی ایک روشن داستان ہے۔ انہوں نے پاکستانی قوم کے اتحاد کو سراہتے ہوئے اسے خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے مسلح افواج کے شہداء اور غازیوں کو بھی سلام پیش کیا اور کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں دشمن کو مؤثر اور فیصلہ کن جواب دیا گیا۔ ان کے مطابق پاکستان نے اپنے حقِ دفاع کا استعمال کرتے ہوئے جارحیت کا متوازن مگر بھرپور جواب دیا اور دشمن کے متعدد عسکری اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے دنیا کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ فعال سفارتکاری کے ذریعے پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر بھرپور انداز میں پیش کیا گیا۔

اسحاق ڈار کے مطابق گزشتہ سال بھارت کی جانب سے جارحیت مسلط کی گئی تاہم پاکستان نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ذمہ دارانہ جواب دیا۔ انہوں نے زور دیا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کشمیر سمیت بنیادی تنازعات کے حل کے بغیر ممکن نہیں، اور مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور قومی سلامتی کو لاحق ہر خطرے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاکستان معیشت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں بھی مضبوطی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

One thought on “اسحاق ڈار: معرکہ حق میں قومی اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ثابت ہوا، پاکستان نے جارحیت کا مؤثر جواب دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!