بی جی سی گروپ کے سی ای او سید امتیاز الحق بخاری کا آباد چیمبر کا دورہ، رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی خدمات کو سراہا

کراچی :  بی جی سی گروپ کے چیف ایگزیکٹو سید امتیاز الحق بخاری نے گزشتہ روز ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کی سالانہ جنرل میٹنگ (AGM) میں شرکت کے بعد آباد چیمبر کا خصوصی دورہ کیا۔

اسٹیل ٹاؤن پولیس کی بروقت کارروائی، دورانِ ڈکیتی چھینی گئی گاڑی چند گھنٹوں میں برآمد

اس موقع پر آباد کے چیئرمین حسن بخشی نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں آباد کی سرگرمیوں، ممبران کی سہولیات، اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی ترقی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سید امتیاز الحق بخاری نے آباد کی بلڈرز اور ڈیولپرز کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خوش آئند امر ہے کہ ملک بھر کے بلڈرز و ڈیولپرز آباد کے پلیٹ فارم پر متحد اور منظم انداز میں کام کر رہے ہیں۔

اس موقع پر آباد کے سینیئر وائس چیئرمین سید افضل حمید، چیئرمین ساؤتھ ریجن احمد اویس تھانوی اور رکن خورشید عالم بھی موجود تھے۔

سید امتیاز بخاری نے AGM میں آباد ممبران کی بھرپور شرکت کو سراہا اور تنظیم کے موجودہ چیئرمین حسن بخشی کی قیادت کو فعال اور مؤثر قرار دیتے ہوئے ان کی کاوشوں کی تعریف کی۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “بی جی سی گروپ کے سی ای او سید امتیاز الحق بخاری کا آباد چیمبر کا دورہ، رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی خدمات کو سراہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!