ایران کے بیان کی مذمت، یو اے ای نے خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی بھی دباؤ کو مسترد کر دیا

متحدہ عرب امارات نے ایرانی وزارت خارجہ کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری، قومی سلامتی اور آزاد فیصلوں پر کسی بھی قسم کے دباؤ کو قبول نہیں کرتا۔
دشمن میڈیا پروپیگنڈے کے ذریعے ایران کو دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہا ہے: محمد باقر قالیباف

یو اے ای وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دفاعی شراکت داریاں اور عالمی تعلقات کے حوالے سے فیصلے مکمل طور پر ریاست کا حق ہیں اور کسی بھی ملک کو ان تعلقات کو بنیاد بنا کر دھمکیاں دینے کا کوئی حق حاصل نہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ یو اے ای کی سلامتی اور اس کی اہم تنصیبات کو لاحق کسی بھی قسم کی دھمکی ناقابل قبول ہے، اور اس طرح کے بیانات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔

وزارت خارجہ کے مطابق شہریوں، مقیم غیر ملکیوں اور تنصیبات کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تمام سفارتی، قانونی اور دفاعی اقدامات کا حق محفوظ ہے۔

یو اے ای نے کہا کہ دباؤ، الزامات اور منفی پروپیگنڈا اس کے قومی مؤقف کو متاثر نہیں کر سکتے، اور ملک اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!