محکمہ موسمیات نے آج سے 11 مئی کے دوران سندھ کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے بالائی اور وسطی سندھ کے لیے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ایران کے بیان کی مذمت، یو اے ای نے خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی بھی دباؤ کو مسترد کر دیا
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ سمندری ہوائیں متاثر ہونے کے باعث گرمی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ اسی وجہ سے دن کے اوقات میں گرمی کی شدت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس وقت کراچی میں مغربی سمت سے 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
حکام نے شہریوں خصوصاً بچوں، بزرگوں اور خواتین کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ دوپہر کے اوقات میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کیا جائے تاکہ ہیٹ ویو کے اثرات سے بچا جا سکے۔
