کراچی (اسٹاف رپورٹر)۔ سندھ پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد خان کو ایڈیشنل آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سندھ تعینات کر دیا گیا ہے۔
این سی اے اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کے تیسرے مرحلے کا آغاز، کھلاڑیوں کی بیٹنگ، باولنگ اور فٹنس پر توجہ
شرجیل کریم کھرل کو ایڈیشنل آئی جی آپریشنز سندھ مقرر کیا گیا ہے، وہ اس سے قبل ٹیکنیکل اینڈ ٹرانسپورٹ ونگ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔
ڈی آئی جی یونس چانڈیو کو ٹریفک لائسنسنگ اینڈ ٹریننگ سندھ میں تعینات کیا گیا ہے۔ ان کا تبادلہ سی پی او ہیڈکوارٹرز سے کیا گیا ہے۔
ان کی جگہ مظہر نواز شیخ کو ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سی پی او مقرر کر دیا گیا ہے۔
فیصل بشیر میمن، جو حال ہی میں گریڈ 20 میں ترقی پا چکے ہیں، کو ڈی آئی جی ٹریفک حیدرآباد تعینات کیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل ضلع مٹیاری میں فرائض انجام دے رہے تھے۔
جبکہ اقبال دارا کو ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ سندھ تعینات کر دیا گیا ہے۔
سندھ پولیس کے ان حالیہ تبادلوں اور تقرریوں کا مقصد محکمے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا اور انتظامی امور میں بہتری لانا ہے۔

