ایف آئی اے کی بڑی کارروائی: انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ گرفتار

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی): ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان نے ایک بڑی کارروائی کے دوران انسانی سمگلنگ میں ملوث اہم ایجنٹ محمد ناظم کو گرفتار کر لیا ہے۔

کراچی: گرومندر میں لڑائی کے دوران نوجوان کی موت، پولیس نے 5 گھنٹے میں ملزمان کو گرفتار کرلیا

تفصیلات کے مطابق ملزم محمد ناظم کا تعلق سرگودھا سے ہے، اور اسے کوئٹہ میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ملزم انسانی اسمگلنگ کے ایک منظم گینگ کا اہم رکن تھا، جو غیر قانونی راستوں سے شہریوں کو بیرون ملک منتقل کرنے میں ملوث تھا۔

ایف آئی اے کی تحقیقات کے مطابق، ملزم پاکستان سے ایران اسمگل کرتا تھا، اور پھر وہاں سے ترکی بھجوانے کا بندوبست کرتا تھا۔ اس نے تہران میں ایک سیف ہاؤس قائم کر رکھا تھا، جہاں وہ متاثرہ افراد کو قید کر کے ان پر تشدد کرتا اور ان کے اہل خانہ سے تاوان وصول کرتا تھا۔

اس کے علاوہ، ملزم نے اپنی بیوی کے بینک اکاؤنٹ کا استعمال غیر قانونی ٹرانزیکشنز اور لین دین کے لیے کیا۔ ایف آئی اے نے اس کے بینک اکاؤنٹ سے متعدد غیر قانونی لین دین کے شواہد بھی برآمد کر لیے ہیں۔

ملزم کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی، اور اس کی گرفتاری کے بعد تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ اس کے گینگ کے دیگر ارکان کا پتا چلایا جا سکے۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “ایف آئی اے کی بڑی کارروائی: انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!