دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کی فوری فعالیت، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت: رواں سال صنعتی پلاٹس کی الاٹمنٹ کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کے حوالے سے اہم اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں زون کی پیش رفت، انفراسٹرکچر کی صورتحال اور آئندہ کے منصوبہ بندی پر تفصیلی غور کیا گیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی اہم ملاقات، علاقائی امن اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

اجلاس میں صوبائی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات سید ناصر حسین شاہ، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی قاسم نوید قمر، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، سیکریٹری سرمایہ کاری راجا کامران شہزاد، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سی ای او سندھ اکنامک زونز مینجمنٹ کمپنی عظیم عقیلی اور دیگر افسران شریک تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کا باقاعدہ آغاز اپریل 2024 میں کیا گیا تھا، اور اس وقت تک بجلی، گیس اور پانی جیسی بنیادی سہولیات کی لائنز بچھا دی گئی ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ منصوبے کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ رواں سال کے آخر تک صنعتی پلاٹس کی الاٹمنٹ کا عمل شروع کیا جا سکے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ پورٹ قاسم سے دھابیجی زون کے عقب میں واقع سڑک کی جلد تعمیر یقینی بنائی جائے تاکہ صنعتی نقل و حمل میں سہولت پیدا ہو۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کی بروقت تکمیل سے صوبے میں روزگار کے مواقع میں نمایاں اضافہ ہوگا اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

مراد علی شاہ نے واضح کیا کہ حکومت سندھ صنعتی ترقی کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال رکھنے کے لیے زون کو جلد از جلد فعال بنایا جائے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کی فوری فعالیت، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت: رواں سال صنعتی پلاٹس کی الاٹمنٹ کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!