امریکی وزیر دفاع: ایران میں ایٹمی تنصیبات پر حملے کامیاب، جنگ بندی ممکن ہوئی

واشنگٹن — امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ حالیہ فوجی آپریشن کا مقصد مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کا خاتمہ تھا اور اس آپریشن کے نتیجے میں اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی ممکن ہو سکی ہے۔

تھانہ پاکستان بازار پولیس کی بروقت کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار

واشنگٹن میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین کے ہمراہ نیوز بریفنگ کے دوران پیٹ ہیگسیتھ نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاریخ کے مشکل ترین فوجی آپریشن کا حکم دیا، جسے امریکی افواج نے مہارت اور کامیابی سے مکمل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض امریکی ذرائع ابلاغ اس مشن کے بارے میں غلط اور بے بنیاد خبریں پھیلا رہے ہیں۔

پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی حملوں میں ایرانی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا، جس کا اعتراف ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی کیا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ امریکی افواج نے ایرانی ایٹمی پروگرام کو اس حد تک نقصان پہنچایا جو ماضی کے صدور کے لیے محض ایک خواب تھا۔ ان کے بقول ایران کی ایٹمی تنصیبات مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں اور آئی اے ای اے کے مطابق ایرانی جوہری پروگرام کئی برس پیچھے چلا گیا ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے کہا کہ قطر میں امریکی اڈے پر ایرانی حملے کی اطلاع پہلے ہی مل گئی تھی اور اس حملے کو ناکام بنا کر امریکا نے اپنی دفاعی صلاحیتوں کا ثبوت دیا۔ انہوں نے آپریشن "مڈنائٹ ہیمر” میں شامل فوجیوں کو سراہا اور میڈیا بریفنگ میں ایرانی تنصیبات پر حملوں کی ویڈیوز بھی پیش کیں۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “امریکی وزیر دفاع: ایران میں ایٹمی تنصیبات پر حملے کامیاب، جنگ بندی ممکن ہوئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!