کراچی (ویسٹ) — ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق تھانہ پاکستان بازار پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی واردات کے فوری بعد بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت بلاول میرانی ولد محمد عیدن اور سمیر ولد میر محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ISPR سمر کیمپ 2025: علی فرید خواجہ کا طلبہ سے انٹرپرینیورشپ اور آئی ٹی پر خصوصی خطاب
ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ ملزمان نے دھابیجی موڑ کے قریب شہری کلیم فاروق کو لوٹنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی۔ متاثرہ شہری کی بروقت اطلاع پر پولیس نے فوری تعاقب کیا اور دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چھینا گیا موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔