شوقیہ فٹبال کلب آکلینڈ سٹی نے کلب ورلڈ کپ میں اپنی تاریخ کا سب سے بڑا کارنامہ سر انجام دے دیا، جب اس نے جنوبی امریکہ کے فٹبال دیو بوکا جونیئرز کو 1-1 کے ڈرا پر روک دیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم، جو اس سے قبل بایرن میونخ اور بینفیکا کے خلاف بھاری شکستوں کا سامنا کر چکی تھی، اس میچ میں ڈٹ کر کھیلی اور عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
سردار جی 3 بھارت میں ریلیز سے محروم 27 جون کو پاکستان سمیت بیرون ملک نمائش ہوگی
میچ کے دوران بوکا جونیئرز نے 40 سے زیادہ شاٹس آزمائے اور گول کی کئی کوششیں کیں مگر آکلینڈ کے گول کیپر نیتھن گیرو کی شاندار کارکردگی نے انہیں ناکام بنا دیا۔ پہلے ہاف میں گیرو کا اپنا گول بن گیا تھا لیکن دوسرے ہاف میں کرسچن گرے کے شاندار ہیڈر نے میچ برابر کر دیا۔
آکلینڈ کے کھلاڑی، جو پیشہ ور نہیں بلکہ شوقیہ ہیں، اس کامیابی پر بے حد خوش نظر آئے۔ گول اسکورر گرے، جو پیشے سے استاد ہیں، نے کہا: "یہ نتیجہ ٹیم کے جذبے کا ثبوت ہے، ہمیں امید ہے کہ دنیا اب ہمیں سنجیدگی سے لے گی۔”
بوکا جونیئرز نے میچ کے بیشتر حصے میں کھیل پر کنٹرول رکھا لیکن آکلینڈ کی منظم دفاعی حکمت عملی اور گیرو کی متعدد شاندار سیونگ نے انہیں جیت سے محروم رکھا۔ میچ کے دوران شدید موسمی تاخیر بھی ہوئی، مگر آکلینڈ کی ٹیم کا عزم متاثر کن رہا۔
اس ڈرا نے آکلینڈ سٹی کو نہ صرف اپنی تاریخ کا سب سے بڑا پوائنٹ دلایا بلکہ فٹبال کی دنیا میں ایک یادگار لمحہ بنا دیا، جبکہ بوکا جونیئرز ناک آؤٹ مرحلے کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔
