کراچی: پریس کلب اور اطراف کی سڑکوں پر مختلف سرکاری ملازمین، اساتذہ اور دیگر تنظیموں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق مظاہرین کی جانب سے سندھ اسمبلی کی جانب پیش قدمی کی کوشش کے بعد فوارہ چوک سے اسمبلی جانے والی دونوں سڑکیں واٹر ٹینکرز اور دیگر رکاوٹیں لگا کر بند کر دی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا سندھ اسمبلی میں بجٹ خطاب: ترقیاتی بجٹ، محاصل اور زرعی ٹیکس پر اہم نکات
پولیس کی بھاری نفری اطراف کے علاقوں میں تعینات کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ مظاہرے میں سندھ حکومت کے ملازمین، اساتذہ اور لوئر اسٹاف کی تنظیموں کے اراکین شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایم آر کیانی روڈ اور دیگر اہم راستوں پر بھی احتجاجی مظاہرین موجود ہیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ شہریوں کو متبادل راستوں کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔