وزیراعلیٰ سندھ کا سندھ اسمبلی میں بجٹ خطاب: ترقیاتی بجٹ، محاصل اور زرعی ٹیکس پر اہم نکات

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبے کے مالی حقائق اور ترقیاتی بجٹ پر روشنی ڈالی۔

کورنگی پولیس کا عوامی کالونی میں مقابلہ: اسٹریٹ کرمنل زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ کا ترقیاتی بجٹ کل بجٹ کا 30 فیصد ہے، جو دیگر صوبوں سے زیادہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 23 فیصد، خیبرپختونخوا کا 25.3 فیصد اور بلوچستان کا بجٹ ہم سے زیادہ ضرور ہے، مگر وہاں بھی پیپلز پارٹی کی حکومت ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی دونوں حکومتوں کے ترقیاتی بجٹ دیگر صوبوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہیں۔ وفاق کے رویے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سال کے آغاز میں وفاق نے 1.9 ٹریلین روپے دینے کا کہا مگر بعد میں نظرثانی کرتے ہوئے 100 ارب کم کر دیے گئے، جس سے صوبے کی مالی مشکلات میں اضافہ ہوا۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبے کے محاصل کی شرح نمو وفاق سے بہتر رہی۔ وفاق کی ٹیکس کلیکشن میں 13 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سندھ نے 16 فیصد زیادہ محاصل جمع کیے۔ آئندہ مالی سال میں محاصل کا نیا ہدف مقرر کر دیا گیا ہے۔

مراد علی شاہ نے زرعی انکم ٹیکس پر بھی تفصیلی گفتگو کی اور کہا کہ غلط زرعی ٹیکس پالیسیوں کے باعث اس سال گندم درآمد کرنا پڑے گی۔ انہوں نے آئندہ سال کے لیے زرعی ٹیکس کا ہدف 8 ارب روپے مقرر کیا ہے، جو فی ایکڑ 1052 روپے بنتا ہے۔ اس کا موازنہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پنجاب کا ہدف فی ایکڑ 372 روپے، خیبرپختونخوا کا 57 روپے اور بلوچستان کا ہدف دیگر صوبوں سے زیادہ ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پورے ملک کا مال کراچی سے گزرتا ہے اور انفرااسٹرکچر سیس صرف کراچی والوں پر نہیں بلکہ پورے ملک پر لاگو ہوتا ہے۔

70 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعلیٰ سندھ کا سندھ اسمبلی میں بجٹ خطاب: ترقیاتی بجٹ، محاصل اور زرعی ٹیکس پر اہم نکات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!