کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی حج سے واپسی پر کراچی ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق گورنر سندھ کے استقبال کے لیے ارکانِ صوبائی اسمبلی، ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، جے ڈی سی کے ظفر عباس اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔
کراچی پریس کلب کے باہر سرکاری ملازمین اور اساتذہ کا احتجاج، پولیس نے راستے بند کر دیے
ایئرپورٹ پر گورنر سندھ کی آمد پر شہریوں نے والہانہ نعروں، گل پاشی اور ہار پہنا کر خیر مقدم کیا۔ حج سے لوٹنے والے دیگر حاجیوں کے استقبال کے لیے آئے افراد نے بھی اپنے ہار گورنر سندھ کو پہنائے اور خوشی کا اظہار کیا۔
گورنر سندھ عوامی ریلی کی شکل میں گورنر ہاؤس روانہ ہوئے جہاں انہوں نے استقبال کے لیے آئے افراد سے فرداً فرداً ملاقات کی اور اظہار تشکر کیا۔