کورنگی پولیس کا عوامی کالونی میں مقابلہ: اسٹریٹ کرمنل زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

کراچی: ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی اور ایس ایس پی کورنگی کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کورنگی پولیس کے مطابق تھانہ عوامی کالونی کی حدود ملیر ندی کے قریب دوران گشت پولیس اور موٹر سائیکل سوار ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا۔

قائدآباد پولیس کی بڑی کارروائی: منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان گرفتار، چرس و آئس برآمد

پولیس نے مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت مقصود علی ولد بدر الدین کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ فرار ملزم سلیم عرف کالا کے طور پر شناخت کیا گیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول بمعہ زندہ راؤنڈز اور ایک موبائل فون برآمد ہوا۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف درج مقدمات میں:
1️⃣ مقدمہ الزام نمبر 394/2025 دفعہ 353/324/186/34 ت پ
2️⃣ مقدمہ الزام نمبر 395/2025 دفعہ 23(i)(a) سندھ آرمز ایکٹ

جبکہ ملزم مقصود علی کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے جس میں اقدام قتل، منشیات فروشی، اسلحہ اور ڈکیتی سمیت سنگین جرائم شامل ہیں۔ پولیس نے فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “کورنگی پولیس کا عوامی کالونی میں مقابلہ: اسٹریٹ کرمنل زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!