ایران کے 450 بیلسٹک میزائل حملے اسرائیل میں شدید نقصانات 30 ہزار افراد معاوضے کے منتظر

الجزیرہ اور رائٹرز کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ ایران نے اسرائیل کی جانب مزید میزائل داغے ہیں۔ اسرائیلی عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ الرٹ موصول ہوتے ہی فوری طور پر پناہ گاہوں میں چلے جائیں کیونکہ دفاعی نظام سرگرم ہے اور خطرے کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اسرائیل کے ایران پر ڈرون حملے 15 طیارے و ہیلی کاپٹر تباہ 10 پاسداران اہلکار شہید

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق نہاریا، گشر حزیو، حیلا، میعونا اور میعیلیا سمیت کئی شہروں میں سائرن بجنے کی اطلاعات ہیں۔ مقبوضہ بیت المقدس کے اوپر ایک میزائل کو فضا میں اڑتے دیکھا گیا، جس کے بعد متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

الجزیرہ کے مطابق اب تک کم از کم چار مقامات پر میزائل گرنے کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں اشدود اور مغربی مقبوضہ بیت المقدس کا جنوبی علاقہ شامل ہے۔ تاہم ان مقامات پر کیا نشانہ بنایا گیا اور نقصانات کی نوعیت کیا ہے، اس بارے میں معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں کیونکہ اسرائیل میں فوجی سنسر شپ کے باعث ویڈیوز اور تفصیلات شیئر کرنے پر سخت پابندیاں عائد ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ 10 روز میں ایران کے تابڑ توڑ میزائل حملوں سے اسرائیل کو شدید نقصانات کا سامنا ہے۔ خاص طور پر مرکزی اسرائیل اور حیفا جیسے اسٹریٹجک شہر مسلسل حملوں کی زد میں رہے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق حملوں کی شدت اور نقصانات کے بعد 30 ہزار سے زائد شہری معاوضے کے لیے درخواستیں دے چکے ہیں، جب کہ سینکڑوں افراد کو متبادل رہائش اختیار کرنا پڑی ہے۔ ان متاثرین کی مدد کے لیے یومیہ 40 لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم خرچ کی جا رہی ہے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “ایران کے 450 بیلسٹک میزائل حملے اسرائیل میں شدید نقصانات 30 ہزار افراد معاوضے کے منتظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!