اسرائیل کے ایران پر ڈرون حملے 15 طیارے و ہیلی کاپٹر تباہ 10 پاسداران اہلکار شہید

 الجزیرہ کے مطابق اسرائیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے ایران پر تازہ ترین ڈرون حملوں میں ایرانی فضائیہ کے 15 طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو تباہ کر دیا۔
Monday, 23rd June 2025

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں کے دوران رن ویز، زیرِ زمین بنکرز، ایک ایندھن بھرنے والا طیارہ اور ایرانی حکومت کے زیرِ استعمال ایف-14، ایف-5 اور اے ایچ ون طیاروں کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ان حملوں کا مقصد ایرانی فضائی طاقت کی آپریشنل صلاحیت کو متاثر کرنا تھا۔

تسنیم نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ان حملوں میں ایران کے صوبہ یزد میں پاسداران انقلاب کے کم از کم 10 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی اہلکاروں کی درست تعداد جاری نہیں کی گئی۔

اسرائیل کا مزید کہنا ہے کہ 13 جون سے جاری ان اچانک حملوں میں اب تک ایرانی فوج کے دو درجن سے زائد کمانڈرز اور جوہری سائنس دانوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا نے آج صبح وہ فوٹیج نشر کی ہے جس میں ایرانی فوج نے اسرائیل کا جدید ہرمس 900 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

65 / 100 SEO Score

One thought on “اسرائیل کے ایران پر ڈرون حملے 15 طیارے و ہیلی کاپٹر تباہ 10 پاسداران اہلکار شہید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!