ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملہ: بنکر بسٹر بم اور B-2 طیارے نے دنیا کو حیران کردیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے ایران کی تین زیرِ زمین جوہری تنصیبات پر جدید ترین بموں اور طیاروں کے ذریعے تباہ کن حملہ کرکے دنیا بھر میں اپنی فضائی قوت کا لوہا منوا لیا ہے۔

ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کر دیا، مزید حملوں کے لیے تیار ہیں، امریکی وزیر دفاع

امریکی میڈیا کے مطابق ان تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے امریکا نے اپنے سب سے طاقتور غیر جوہری بم جی بی یو-57 اے/بی میسیو آرڈیننس پینیٹریٹر (MOP) کا استعمال کیا۔ اس بنکر بسٹر بم کا وزن 30 ہزار پاؤنڈ ہے جس میں 6 ہزار پاؤنڈ دھماکہ خیز مواد ہوتا ہے۔ یہ بم 200 فٹ گہرائی تک زیرِ زمین مضبوط بنکروں اور سرنگوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بم خصوصی طور پر B-2 اسٹیلتھ بمبار طیارے کے ذریعے داغے گئے، جو امریکی فضائیہ کا جدید ترین بمبار طیارہ ہے۔ B-2 طیارہ 40 ہزار پاؤنڈ پے لوڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں بیک وقت دو MOP بم لے جانے کا کامیاب تجربہ کیا جا چکا ہے۔

نارتھروپ گرومن کے مطابق B-2 طیارہ بغیر ری فیولنگ کے 6000 میل جبکہ ایک مرتبہ ایندھن بھرنے کے بعد 11 ہزار 500 میل تک پرواز کر سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس طیارے کی قیمت 2.1 ارب ڈالر ہے۔

امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ایران کی ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کی کوششوں کو روکنے اور خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے کی گئی۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملہ: بنکر بسٹر بم اور B-2 طیارے نے دنیا کو حیران کردیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!