راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) این ایف سی انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، ملتان کے بی ایس کرمنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے فیکلٹی ممبران اور طلباء نے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد طلباء کو منشیات کے خلاف قومی حکمت عملی اور اے این ایف کی جدوجہد سے آگاہ کرنا تھا۔
ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملہ: بنکر بسٹر بم اور B-2 طیارے نے دنیا کو حیران کردیا
ڈائریکٹر انفورسمنٹ اے این ایف بریگیڈیئر سید عمران علی نے مہمانوں کا استقبال کیا اور اے این ایف کی کارروائیوں، منشیات کی اسمگلنگ کے نئے رجحانات اور اس لعنت کے خلاف کوششوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ منشیات کے خلاف جنگ میں اپنا مثبت کردار ادا کریں اور اپنے حلقے میں شعور بیدار کریں۔
طلباء کو اے این ایف کی طلب میں کمی (Drug Demand Reduction) سے متعلق مہمات، خاص طور پر ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے تعاون سے چلنے والی تعلیمی مہمات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ دورے کے دوران طلباء نے ادارے کی کاوشوں کو سراہا اور اپنی دلچسپی کا اظہار کیا کہ وہ منشیات سے پاک معاشرے کے قیام میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔
بریگیڈیئر عمران علی کا کہنا تھا کہ نوجوان پاکستان کے مستقبل کے معمار ہیں اور انہیں نہ صرف خود کو محفوظ رکھنا ہوگا بلکہ دوسروں کو بھی اس لعنت سے بچانے کے لیے متحرک کردار ادا کرنا ہوگا۔
یہ معلوماتی دورہ طلباء کے لیے عملی مشاہدے کا بہترین موقع ثابت ہوا اور انہیں یہ احساس دلایا کہ منشیات کے خلاف جنگ میں قوم کے ہر فرد کو اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہوں گی۔

