واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے اور اگر ایران نے دوبارہ حملے کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔
نیو کراچی: رہائشی مکان میں قائم گٹکا ماوا فیکٹری پر چھاپہ، تین ملزمان گرفتار
پینٹاگون میں امریکی فضائیہ کے سربراہ جنرل ڈین کین کے ہمراہ مشترکہ پریس بریفنگ میں پیٹ ہیگستھ کا کہنا تھا کہ امریکا نے ہمیشہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کی کوشش کی ہے، مگر ایران باز نہیں آیا۔ ایران کو جوہری معاہدے کے لیے 60 دن کی مہلت دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات جنرل کوریلا کی سربراہی میں ’آپریشن مڈنائٹ ہیمر‘ کے تحت ایران کی طاقت کو کچل دیا گیا ہے، تاہم یہ آپریشن ایران میں حکومت کی تبدیلی کے لیے نہیں تھا اور اس میں عام شہریوں یا آبادی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ اسرائیل کو امریکا اور اس کے اتحادیوں کی مکمل حمایت حاصل ہے، دنیا کو امریکی صدر کی بات سننا ہوگی اور ایران کو امن کے راستے پر آنا ہوگا۔
امریکی فضائیہ چیف جنرل ڈین کین نے کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکا کا یہ تاریخ کا سب سے بڑا بی ٹو بمبار طیاروں کا آپریشن تھا۔ ایرانی ریڈار ہمارے طیارے پکڑنے میں ناکام رہے اور نہ ہی ان کا کوئی طیارہ فضا میں آیا۔ حملے کے دوران درجنوں ٹاماہاک میزائلوں نے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ جنرل ڈین کین کے مطابق امریکی فوج مشرق وسطیٰ میں اپنی فورسز کا مکمل تحفظ کرے گی۔
