اسلام آباد: حکومت نے چینی کی قیمتوں میں استحکام اور عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ریگولیشن پالیسی کے تحت زرعی اجناس کی درآمد، برآمد اور قیمتوں میں ردوبدل مارکیٹ فورسز کے مطابق ہوتا ہے۔
کے الیکٹرک نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بحال کردی، شہر کو معمول کے مطابق پانی کی فراہمی شروع
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سیزن میں چینی کے وافر ذخائر ہونے کی وجہ سے اسے برآمد کیا گیا تھا، اور اس وقت ملک میں چینی کی کمی کا کوئی مسئلہ نہیں۔ تاہم، قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے اور عوامی مفاد کے پیش نظر درآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چینی کے اضافی اسٹاک سے مارکیٹ میں توازن برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔