کراچی: گورنر ہاؤس سندھ کے ترجمان نے قائم مقام گورنر سندھ سید اویس قادر شاہ سے متعلق صورتحال پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر غلط فہمی ہوئی۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں شرکت کے لیے سیکریٹری داخلہ، آئی جی سندھ اور ڈی آئی جیز (ایسٹ، ویسٹ، ساؤتھ)، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کے افسران کانفرنس روم میں موجود تھے، جب کہ قائم مقام گورنر کے لیے مخصوص دفتر پیشگی طور پر تیار کیا گیا تھا۔
رکشوں پر پابندی کے خلاف کراچی پریس کلب پر بھوک ہڑتال کا اعلان
ترجمان گورنر ہاؤس نے مزید کہا کہ اگر مرکزی دفتر استعمال کرنا مقصود ہوتا تو بروقت اطلاع دی جاتی تاکہ اس کا مناسب انتظام کیا جا سکتا۔ ترجمان نے بتایا کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پرنسپل سیکریٹری کو 24 گھنٹوں میں اس واقعے کی انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس ہمیشہ عوام کے لیے کھلا رہا ہے اور قائم مقام گورنر سید اویس قادر شاہ بطور اسپیکر اور ذاتی حیثیت میں قابلِ احترام ہیں۔