پورے ملک میں زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری 49 لاکھ موبائل سمز بند کرنے کا آغاز

اسلام آباد: وزارتِ داخلہ نے نادرا کی سفارش پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو ہدایت دی ہے کہ ملک بھر میں زائدالمیعاد، منسوخ شدہ اور فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ موبائل سمز بند کرنے کا عمل فوری طور پر شروع کیا جائے۔

لیاقت آباد میں گٹکا ماوا فروش گرفتار، 20 پڑیاں برآمد، سابقہ ریکارڈ بھی موجود

ذرائع کے مطابق، اس مہم کے تحت مجموعی طور پر 49 لاکھ سے زائد موبائل سمز کو مرحلہ وار بند کیا جائے گا۔ یہ سمز ان افراد کے نام پر جاری کی گئی تھیں جن کے شناختی کارڈز یا تو اپنی میعاد مکمل کرچکے ہیں یا پھر وہ انتقال کرچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، 2017 تک زائد المیعاد ہونے والے شناختی کارڈز پر جاری سمز کو 30 جون تک بند کر دیا جائے گا۔ اس کے بعد 2018 سے 2025 کے درمیان زائد المیعاد شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کو مرحلہ وار 31 دسمبر 2025 تک بند کرنے کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں:

2018 میں زائد المیعاد شناختی کارڈز کی سمز 31 جولائی تک،

2019 کے شناختی کارڈز کی سمز 31 اگست تک،

اور 2020 کے شناختی کارڈز کی سمز 30 ستمبر تک بند کر دی جائیں گی۔

دوسرے مرحلے میں:

2021 کے شناختی کارڈز کی سمز 31 اکتوبر تک،

2022 کے کارڈز پر رجسٹرڈ سمز 30 نومبر تک،

جبکہ 2023، 2024 اور 2025 میں زائدالمیعاد ہونے والے شناختی کارڈز کی تمام سمز کو 31 دسمبر 2025 تک بند کر دیا جائے گا۔

پی ٹی اے کی جانب سے موبائل کمپنیوں کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں کہ اس عمل کو یقینی بنایا جائے تاکہ جعلی اور غیر فعال شناختی کارڈز پر جاری نیٹ ورک کا غلط استعمال روکا جا سکے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “پورے ملک میں زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری 49 لاکھ موبائل سمز بند کرنے کا آغاز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!