لیاقت آباد میں گٹکا ماوا فروش گرفتار، 20 پڑیاں برآمد، سابقہ ریکارڈ بھی موجود

ایس ایس پی سینٹرل زیشان شفیق صدیقی کی ہدایات پر تھانہ لیاقت آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، کراچی کو 100 ملین گیلن پانی کی فراہمی معطل

کارروائی بندھانی کالونی، لیاقت آباد کراچی میں PSO پمپ کے قریب اندرونی گلی میں عمل میں لائی گئی، جہاں سے ملزم محمد راشد ولد عبدالرشید کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 20 پڑیاں ماوا گٹکا بمعہ ظرف فروختگی برآمد ہوئیں۔ مزید تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم کا نام افسرانِ بالا سے موصولہ مشتبہ افراد کی فہرست میں شامل تھا اور وہ لیاقت آباد پولیس کو پہلے سے مطلوب تھا۔

ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 210/2025 بجرم دفعہ 4/8(i) گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت تھانہ لیاقت آباد میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا سابقہ ریکارڈ بھی موجود ہے اور وہ پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر ممکنہ ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

WhatsApp Image 2025 06 18 at 8.25.01 PM WhatsApp Image 2025 06 18 at 8.25.06 PM

67 / 100 SEO Score

One thought on “لیاقت آباد میں گٹکا ماوا فروش گرفتار، 20 پڑیاں برآمد، سابقہ ریکارڈ بھی موجود

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!