دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، کراچی کو 100 ملین گیلن پانی کی فراہمی معطل

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے گزشتہ شب منگل 17 جولائی کو رات 11:30 بجے بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا، جس کے نتیجے میں 100 ایم جی پمپ ہاؤس مکمل طور پر بند ہو گیا۔

سیف سٹی، ہائی وے پیٹرول اور S4 منصوبے میں پیش رفت، کیمروں اور آلات کے تحفظ پر زور: آئی جی سندھ

واضح رہے کہ یہ پمپ ہاؤس کراچی شہر کو یومیہ 100 ملین گیلن پانی فراہم کرتا ہے، جس کی بندش سے شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی کی ترسیل بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بریک ڈاؤن کو 19 گھنٹے سے زائد وقت گزر چکا ہے، تاہم تاحال کے الیکٹرک متعلقہ فالٹ کو درست کرنے میں ناکام ہے۔ تشویشناک امر یہ ہے کہ پمپنگ اسٹیشن پر موجود اسٹینڈ بائی کیبلز بھی ناکارہ ہو چکی ہیں، جس کے باعث متبادل انتظامات بھی ممکن نہیں رہے۔

واٹر کارپوریشن کے حکام کے الیکٹرک انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں اور انہیں صورتحال کی سنگینی سے آگاہ کیا جا چکا ہے۔ ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں اور غیر ضروری استعمال سے گریز کریں تاکہ بحران سے بہتر انداز میں نمٹا جا سکے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، کراچی کو 100 ملین گیلن پانی کی فراہمی معطل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!