کیماڑی میں 11 سالہ بچے سے اجتماعی بدفعلی مرکزی ملزم 24 گھنٹوں میں گرفتار

کراچی کے ضلع کیماڑی میں پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم SSOIU نے کمسن بچے سے اجتماعی بدفعلی کے سنگین کیس میں مرکزی ملزم کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا ہے۔
کلری میں بینک جاتے شہریوں سے کروڑوں کی ڈکیتی واردات میں ملوث سابق ملازم گرفتار

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ضلع کیماڑی لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید کے مطابق، گرفتار ملزم فیضان ولد محمد سعید نے اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے 11 سالہ کم عمر کزن کو کام پر لگانے کا جھانسہ دے کر لے جا کر اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 315/25 کے تحت دفعہ 377 اور 34 تعزیرات پاکستان کے تحت تھانہ ڈاکس میں 16 جون کو درج کیا گیا تھا۔

تفتیشی افسر انسپکٹر اشفاق میتھلو نے ڈی ایس پی ذکیہ ملک کی سربراہی میں SSOIU ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم فیضان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق، واقعے میں ملوث دیگر تین ملزمان کی تلاش جاری ہے اور جلد انہیں بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “کیماڑی میں 11 سالہ بچے سے اجتماعی بدفعلی مرکزی ملزم 24 گھنٹوں میں گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!