وزیراعظم شہباز شریف کا چین کا اہم دورہ شیڈول — پاک چین تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریبات میں شرکت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) — وزیراعظم پاکستان شہباز شریف 23 سے 25 مئی تک چین کا اہم سرکاری دورہ کریں گے، جس کے دوران وہ چین کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔

معرکۂ حق کے ایک سال مکمل، صدر مملکت اور وزیراعظم کے تہنیتی پیغامات — پاکستان کے دفاعی کردار، علاقائی امن اور قومی اتحاد پر زور

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاک چین تعلقات، علاقائی صورتحال، اقتصادی تعاون اور جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ دورہ اس اعتبار سے بھی خصوصی اہمیت رکھتا ہے کہ اس دوران پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے کی تقریبات بھی منعقد ہوں گی، جن میں وزیراعظم شہباز شریف بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط ہونے کا بھی امکان ہے۔ ان معاہدوں میں توانائی، انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے شامل ہوں گے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ دورے کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری (CPEC) کے جاری منصوبوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا جبکہ نئے سرمایہ کاری منصوبوں اور صنعتی تعاون کے امکانات پر بھی بات چیت ہوگی۔

وزیراعظم کے اس دورے کو پاکستان اور چین کے درمیان "آہنی دوستی” کو مزید مضبوط بنانے کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جو خطے میں اقتصادی اور اسٹریٹجک تعاون کے نئے دروازے کھول سکتا ہے۔

One thought on “وزیراعظم شہباز شریف کا چین کا اہم دورہ شیڈول — پاک چین تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریبات میں شرکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!