کراچی میں افسوسناک حادثہ، تعمیراتی گڑھے میں ڈوب کر دو کم عمر بچے جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — شہر قائد کے علاقے گلشن معمار میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں تعمیراتی کام کے دوران کھودے گئے پانی سے بھرے گڑھے میں ڈوب کر دو بچے جاں بحق ہوگئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا چین کا اہم دورہ شیڈول — پاک چین تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریبات میں شرکت

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ دھنی بخش گوٹھ کے قریب پیش آیا، جہاں ایک تعمیراتی منصوبے کے دوران کھدائی کے بعد پانی جمع ہو گیا تھا۔ اسی مقام پر کھیلتے ہوئے دو کم عمر بچے گڑھے میں جا گرے اور باہر نہ نکل سکے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں تقریباً 10 سے 11 سال کے درمیان تھیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ تاحال بچوں کی شناخت مکمل طور پر نہیں ہوسکی، جبکہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کو نکالنے کی کوشش کی تاہم پانی کی گہرائی اور وقت گزر جانے کے باعث انہیں بچایا نہ جا سکا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ یہ پہلو بھی زیر غور ہے کہ تعمیراتی مقام پر حفاظتی اقدامات کیوں نہیں کیے گئے تھے۔

علاقہ مکینوں نے اس واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ غیر محفوظ تعمیراتی گڑھوں کو فوری طور پر ڈھانپا جائے تاکہ آئندہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

One thought on “کراچی میں افسوسناک حادثہ، تعمیراتی گڑھے میں ڈوب کر دو کم عمر بچے جاں بحق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!