اے این ایف کا منشیات فروشوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن تعلیمی ادارے بھی نشانے پر

انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں کے اطراف میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 6 مختلف آپریشنز میں 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ان کارروائیوں کے دوران 199.372 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جس کی مالیت 20 کروڑ 1 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
کیماڑی میں 11 سالہ بچے سے اجتماعی بدفعلی مرکزی ملزم 24 گھنٹوں میں گرفتار

اسلام آباد کے بحریہ ٹاؤن فیز 4 میں ایک گاڑی سے 254 گرام وزنی 490 ایکسٹسی گولیاں برآمد کی گئیں۔ گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرتا تھا۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر ریاض جانے والے ایک مسافر کے سامان سے 3 کلوگرام آئس برآمد کی گئی، جبکہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر کے بیگ سے 2.218 کلوگرام افیون برآمد ہوئی۔ دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

راولپنڈی کے چکلالہ گیریژن میں کوریئر آفس میں برطانیہ سے آئے ہوئے ایک پارسل سے 70 گرام ویڈ برآمد ہوئی۔

اسی طرح اسلام آباد سبزی منڈی انٹرچینج ایکسپریس وے کے قریب ایک گاڑی سے 13.2 کلوگرام چرس برآمد کی گئی اور ملزم کو موقع پر گرفتار کیا گیا۔

کوئٹہ کے علاقے کچلاک یارو بائی پاس روڈ پر اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 100 کلوگرام ہیروئن اور 80 کلوگرام مارفین برآمد کی گئی، جو ایک بڑی کارروائی قرار دی جا رہی ہے۔

اے این ایف ترجمان کے مطابق تمام کارروائیاں خفیہ اطلاع پر کی گئیں اور منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رہے گا۔

WhatsApp Image 2025 06 17 at 2.36.29 PM WhatsApp Image 2025 06 17 at 2.36.30 PM WhatsApp Image 2025 06 17 at 2.36.30 PM 1

68 / 100 SEO Score

One thought on “اے این ایف کا منشیات فروشوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن تعلیمی ادارے بھی نشانے پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!