کراچی: Sindh Police کے ضلع ملیر میں معرکۂ حق “بنیان المرصوص” کے حوالے سے سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، جبکہ مختلف علاقوں میں شہریوں کی جانب سے بڑی اور پرجوش ریلیاں نکالی گئیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق Malir District کے مختلف علاقوں میں نکالی جانے والی ریلیوں کے دوران شہریوں نے پاک افواج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور وطنِ عزیز کے دفاع میں افواجِ پاکستان کے کردار کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
ریلیوں کے موقع پر Sindh Police اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مربوط اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے۔ اہم مقامات پر اضافی نفری تعینات کی گئی جبکہ موبائل پٹرولنگ اور جدید نگرانی کے نظام کو فعال رکھا گیا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔
پولیس حکام کے مطابق ریلیوں کے دوران افسران اور جوان مکمل طور پر الرٹ رہے اور ہر حساس مقام پر سیکیورٹی کی کڑی نگرانی کی گئی۔ شہریوں کی نقل و حرکت کو منظم انداز میں یقینی بنایا گیا تاکہ تمام شرکاء پرامن ماحول میں اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔
ترجمان ملیر پولیس نے کہا کہ معرکۂ حق کی مناسبت سے منعقد ہونے والی ریلیوں میں سیکیورٹی کے سخت اور مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ عوام کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔ پولیس اور دیگر ادارے مسلسل صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں اور سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔
