وزیراعظم شہباز شریف کی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، ایران سے یکجہتی کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے کے روز اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیراعظم نے ایرانی صدر مسعود پیزشکیان سے ٹیلیفونک گفتگو میں ان حملوں کو ایرانی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ یہ کارروائیاں اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں۔

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق پٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کو آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔
انہوں نے اسرائیلی جارحیت سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی صدر سے تعزیت کی۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے اشتعال انگیز اقدامات کا فوری نوٹس لے۔

وزیراعظم نے خبردار کیا کہ "اسرائیل کی مہم جوئی نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ ہے۔”


ترک صدر کا ایرانی صدر سے رابطہ:
ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھی ایرانی صدر سے رابطہ کرکے اسرائیلی حملوں کی مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ "اسرائیل ایران پر حملے بڑھا کر غزہ میں جاری نسل کشی سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔”
انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو خطے میں کشیدگی بڑھانے اور جوہری مذاکرات سبوتاژ کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔


وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردوان کا رابطہ:
وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کو بلا جواز اور بلا اشتعال جارحیت قرار دیا۔

رہنماؤں نے متفقہ طور پر کہا کہ یہ حملے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہیں اور ان سے علاقائی و عالمی استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی مظالم کی بھی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ اسرائیل فوری طور پر اپنی جارحانہ پالیسیوں اور غیرقانونی اقدامات سے باز آئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان امن کے لیے عالمی فورمز پر تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ استنبول میں منعقدہ او آئی سی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کریں گے۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ صورتحال میں قریبی رابطے اور مشاورت کو برقرار رکھا جائے گا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعظم شہباز شریف کی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، ایران سے یکجہتی کا اظہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!