خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ "فتنہ الخوارج” کے 5 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: پاک فوج نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارت کی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم "فتنہ الخوارج” سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، ایران سے یکجہتی کا اظہار

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پہلا آپریشن 15 اور 16 جون کو پشاور میں کیا گیا، جس میں خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا گیا۔
فائرنگ کے شدید تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جن کی شناخت خارجی حارث اور خارجی بصیر کے نام سے ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن شمالی وزیرستان میں کیا گیا جہاں ایک اور دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔

دونوں کارروائیوں میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دشمن کے پراکسی نیٹ ورکس کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ سیکیورٹی ادارے وطن عزیز سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ "فتنہ الخوارج” کے 5 دہشت گرد ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!