ایران کا اسرائیل پر میزائل حملے جاری رکھنے کا اعلان، اگلے مرحلے میں 2 ہزار میزائل داغنے کا منصوبہ

تہران: ایران نے اسرائیل پر میزائل حملے جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اگلے مرحلے میں دو ہزار میزائل داغنے کا عندیہ دیا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں "آپریشن وعدہ صادق سوم” کے تحت جاری رہیں گی جب تک کہ ضروری ہو۔

آپریشن “رائزنگ لائن” جاری رہے گا، جب تک ایرانی خطرہ ختم نہیں ہو جاتا: نیتن یاہو

ایرانی ذرائع کے مطابق تہران نے اپنے اس فیصلے سے امریکا، برطانیہ اور فرانس کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی پولیس نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 600 اضافی ریزرو اہلکاروں کو طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کرچکی ہے اور فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر مسلسل حملے کیے جا رہے ہیں۔ حالیہ ایرانی میزائل حملے میں اسرائیل میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ تل ابیب کے علاقے شیفیلہ میں شدید تباہی کی اطلاعات ہیں۔

ادھر اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ اس وقت ایرانی سپریم لیڈر کو نشانہ بنانے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے، تاہم سیکیورٹی ادارے چوکنا ہیں۔

پاسداران انقلاب کے کمانڈر جنرل وحیدی نے اعلان کیا ہے کہ "وعدہ صادق سوم” آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک دشمن کو مکمل جواب نہ دے دیا جائے۔

70 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!