تہران: ایران نے سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر ملک بھر میں تمام پروازیں اگلے حکم تک معطل کر دی ہیں۔ ایرانی حکام کی جانب سے جاری بیان میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی شہری ہوائی اڈے کا رخ نہ کریں۔
یہ اقدام ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث کیا گیا ہے، جہاں دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے پر حملے جاری ہیں۔ ایرانی حکام نے اسرائیل پر میزائل حملے جاری رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگلے مرحلے میں دو ہزار میزائل فائر کیے جائیں گے۔
گزشتہ روز اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ تل ابیب کے علاقے شیفیلہ میں شدید تباہی کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ ایرانی کمانڈر پاسداران انقلاب جنرل وحیدی کا کہنا ہے کہ آپریشن "وعدہ صادق سوم” ضرورت پڑنے پر جاری رہے گا۔
ریلیونٹ ٹیگز (انگلش میں):