اسرائیل کا ایران پر بڑا فضائی حملہ: آرمی چیف، پاسداران انقلاب کے سربراہ سمیت 78 افراد شہید

تہران / یروشلم: اسرائیل نے ایران پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کرتے ہوئے جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جس میں ایران کی اعلیٰ عسکری قیادت، معروف سائنسدانوں اور درجنوں شہریوں سمیت 78 افراد شہید اور 329 زخمی ہوئے۔

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 12.93 کلو گرام منشیات برآمد

ایرانی میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل محمد باقری، پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر جنرل حسین سلامی، القدس فورس کے سربراہ اسماعیل قانی، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر تہرانچی، ڈاکٹر فریدون عباسی، اور جوہری پروگرام کے سربراہ علی شمخانی حملوں میں شہید ہو گئے ہیں۔

فضائی حملے تہران کے شمالی، مغربی، اور وسطی علاقوں سمیت نطنز، اصفحان اور دیگر جوہری و فوجی مراکز پر کیے گئے۔ 200 اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے درجنوں تنصیبات کو نشانہ بنایا، جن میں رہائشی عمارتیں، فوجی اڈے اور جوہری مراکز شامل ہیں۔

عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) نے تصدیق کی ہے کہ نطنز کی جوہری تنصیب کو بھی نشانہ بنایا گیا، جو ایران کے یورینیم افزودگی پروگرام کا مرکزی مقام ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل کو سخت انتقام کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ "یہ حملہ ایران کی خودمختاری پر سنگین حملہ ہے، جس کی سزا اسرائیل کو ضرور ملے گی۔”

ایران نے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے فضائی حدود بند کر دی ہیں اور تہران کے امام خمینی ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔ اسرائیل میں بھی جوابی کارروائی کے خدشے کے پیشِ نظر ہائی الرٹ جاری ہے۔

ایرانی افواج کے ترجمان نے امریکہ کو بھی متنبہ کیا ہے کہ "اسرائیلی حملوں میں واشنگٹن کا کردار ناقابلِ معافی ہے، اور امریکہ کو بھی اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔”

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران پر حملے "اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک خطرہ مکمل ختم نہیں ہوتا۔”

امریکی حکام کی جانب سے بیان آیا ہے کہ امریکہ ان حملوں میں شامل نہیں، تاہم اسرائیل نے کہا کہ یہ کارروائی اپنے دفاع میں کی گئی ہے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “اسرائیل کا ایران پر بڑا فضائی حملہ: آرمی چیف، پاسداران انقلاب کے سربراہ سمیت 78 افراد شہید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!