اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 12.93 کلو گرام منشیات برآمد

اسلام آباد اور حیدرآباد میں انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کی کامیاب کارروائیاں، دو مختلف کارروائیوں کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

شرجیل میمن کا متحدہ و پی ٹی آئی گٹھ جوڑ پر سخت ردعمل: پیپلز پارٹی دباؤ میں نہ آئی ہے، نہ آئے گی

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قطر سے آنے والے ایک مسافر کے بیگ سے 2.130 کلوگرام کوکین برآمد ہوئی۔ اے این ایف نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

دوسری کارروائی حیدرآباد میں کی گئی جہاں ایک مسافر بس میں سوار ملزم کے قبضے سے 10.8 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔

برآمد کی گئی منشیات کی مجموعی مالیت 2 کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 12.93 کلو گرام منشیات برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!