تہران: اسرائیلی حملوں میں پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ حسین سلامی کی شہادت کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جنرل احمد وحیدی کو پاسدارانِ انقلاب کا نیا کمانڈر ان چیف مقرر کر دیا ہے۔
ایران پر اسرائیلی حملے کی تفصیلات سامنے آگئیں، اقوام متحدہ کی شدید مذمت
جنرل احمد وحیدی ایرانی سیاسی و عسکری حلقوں میں ایک مؤثر اور تجربہ کار شخصیت سمجھے جاتے ہیں، اور ان کی تقرری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران شدید سیکیورٹی چیلنجز اور اسرائیلی جارحیت کا سامنا کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی (IRGC) کا قیام 1979 میں اسلامی انقلاب کے بعد عمل میں لایا گیا تھا تاکہ انقلاب اور نئے اسلامی نظام کا تحفظ کیا جا سکے۔ اس فورس میں زمینی، فضائی اور بحری افواج کے علاوہ انٹیلیجنس اور خصوصی آپریشنز کی شاخیں بھی شامل ہیں۔ اس وقت پاسدارانِ انقلاب میں ایک لاکھ 90 ہزار سے زائد اہلکار خدمات انجام دے رہے ہیں۔
پاسداران انقلاب ایران کے بلیسٹک میزائل اور ایٹمی پروگراموں کی نگرانی کا اہم ادارہ بھی ہے، جسے امریکہ سمیت مغربی دنیا کی جانب سے مسلسل تنقید کا سامنا رہا ہے۔