ایران پر اسرائیلی حملے کی تفصیلات سامنے آگئیں، اقوام متحدہ کی شدید مذمت

تہران/نیویارک: ایران پر اسرائیل کے فضائی حملے کی اہم تفصیلات منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے یہ حملے پانچ مراحل میں سرانجام دیے، جن میں آٹھ بڑے شہروں میں درجنوں حساس اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

ایران کے ممکنہ جوابی حملے پر اسرائیل کی دھمکی، “سیکڑوں بیلسٹک میزائلوں سے جواب دیں گے”

رپورٹ کے مطابق تہران اور اس کے مضافات میں اہم فوجی مراکز، نطنز میں ایٹمی ری ایکٹر، تبریز میں ایٹمی تحقیقاتی مرکز اور دو فوجی مراکز پر حملے کیے گئے۔ اصفہان، اراک، کرمان شاہ، ایلام اور اہواز شہر بھی اسرائیلی حملوں کی زد میں آئے۔

اسرائیلی حکام نے خبردار کیا ہے کہ وہ ایران کے ممکنہ جوابی حملے کے لیے اگلے چند گھنٹوں میں مکمل طور پر تیار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ایران نے حملہ کیا تو اسرائیل سیکڑوں بیلسٹک میزائلوں سے سخت جواب دے گا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے پر شدید تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں کسی بھی نئی فوجی کشیدگی کو روکنا ناگزیر ہے، اور فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ایران پر اسرائیلی حملے کی تفصیلات سامنے آگئیں، اقوام متحدہ کی شدید مذمت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!