ایران کا اسرائیل پر جوابی ڈرون حملہ، بن گوریان ایئرپورٹ بند، اسرائیل میں ہنگامی حالت

تہران/تل ابیب: ایران نے اسرائیل کے فضائی حملوں کے جواب میں 100 سے زائد "شہید 136” ڈرونز سے بھرپور حملہ کر دیا۔ ایرانی حملے کے بعد اسرائیل میں ہائی الرٹ، بن گوریان ایئرپورٹ کی تمام پروازیں معطل اور مغربی کنارے میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

جنرل احمد وحیدی نئے سربراہ، ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی قیادت سنبھال لی

ایرانی ڈرونز کی رینج 2500 کلومیٹر اور رفتار 185 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق دفاعی نظام ایرانی ڈرونز کو روکنے میں مصروف ہے، تاہم اسرائیل بھی ایران پر فضائی بمباری جاری رکھے گا۔

تل ابیب میں شدید خوف و ہراس کی فضا ہے، شہریوں نے اشیائے ضرورت کا ذخیرہ شروع کر دیا ہے، حکومت نے عوام کو بم شیلٹرز کے قریب رہنے کی ہدایات دی ہیں۔

اسرائیلی حملوں میں پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی، القدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قانی، جوہری پروگرام کے سربراہ علی شمخانی اور دیگر کئی اہم عسکری اور سائنسی شخصیات شہید ہو چکی ہیں۔ ایران کے مطابق حملے میں پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹرز اور حساس ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے قوم سے خطاب میں کہا کہ "صیہونی ریاست نے ہماری سرزمین کے خلاف گھناؤنا جرم کیا ہے، رہائشی عمارتوں پر حملہ کر کے اپنی خبیث فطرت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہم ان جرائم کا انتقام ضرور لیں گے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے کمانڈرز اور سائنسدانوں کے مشن کو ان کے جانشین مکمل کریں گے، اور اسرائیل نے اپنے لیے جو تلخ و تکلیف دہ قسمت چنی ہے، وہ اس کا خمیازہ ضرور بھگتے گا۔

One thought on “ایران کا اسرائیل پر جوابی ڈرون حملہ، بن گوریان ایئرپورٹ بند، اسرائیل میں ہنگامی حالت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!