ایئر انڈیا حادثہ: زندہ بچ جانے والے مسافر کے اہم انکشافات، "ٹیک آف کے 30 سیکنڈ بعد دھماکہ ہوا”

نئی دہلی: ایئر انڈیا کے المناک حادثے میں زندہ بچ جانے والے واحد مسافر وشواش کمار رمیش نے ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشافات کیے ہیں۔

کرم میں افغانستان سے دہشتگردوں کا حملہ، 2 جوان شہید، 7 زخمی، قبائلی لشکر نے دہشتگرد گرفتار کرلیا

بھارتی میڈیا کے مطابق، گیٹوک جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز، جس میں 242 افراد سوار تھے، جمعرات کو دوپہر 1:39 بجے احمد آباد ایئرپورٹ سے پرواز کے فوری بعد گر کر تباہ ہو گئی۔ جہاز میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث درجنوں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس دلخراش حادثے میں 40 سالہ وشواش کمار رمیش نامی مسافر معجزاتی طور پر زندہ بچ گیا، جو اس وقت احمد آباد کے سول اسپتال کے جنرل وارڈ میں زیر علاج ہے۔ رمیش کے سینے، آنکھوں اور پیروں پر متعدد زخم آئے ہیں۔

رمیش نے بتایا کہ وہ برطانیہ کا شہری ہے اور چند روز کے لیے بھارت آیا تھا۔ حادثے کے وقت وہ نشست نمبر 11A پر سوار تھا جبکہ اس کا بھائی اجے کمار رمیش طیارے میں ایک اور قطار میں موجود تھا۔

وشواش کمار کا کہنا تھا کہ "ٹیک آف کے تیس سیکنڈ بعد ایک زوردار دھماکہ ہوا، سب کچھ بہت تیزی سے ہوا اور طیارہ نیچے آ گرا۔”

طیارے میں آگ لگنے اور مکمل تباہی کے بعد بھی وشواش کمار کا زندہ بچ جانا ایک معجزے سے کم نہیں، جبکہ اس کے بھائی اور دیگر مسافروں کی تلاش اور شناخت کا عمل جاری ہے۔

53 / 100 SEO Score

One thought on “ایئر انڈیا حادثہ: زندہ بچ جانے والے مسافر کے اہم انکشافات، "ٹیک آف کے 30 سیکنڈ بعد دھماکہ ہوا”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!