پارا چنار: کرم کے سرحدی علاقے حسین میلہ (لقمان خیل تنگی) میں افغانستان کے صوبہ ننگرہار سے دہشتگردوں نے پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ سات زخمی ہو گئے۔
آئی ایم ایف کا بجٹ عوام دشمن ہے، حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے: شاداب رضا نقشبندی
رپورٹ کے مطابق حملہ افغانستان کی سرزمین سے کیا گیا۔ تاہم، مقامی قبائل نے بھرپور جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لشکر تشکیل دیا اور جوابی کارروائی میں ایک مسلح دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار دہشتگرد نے قبائلی لشکر کے سامنے اعترافی ویڈیو بیان میں انکشاف کیا کہ طالبان کو اسلحہ فراہم کیا گیا تھا تاکہ وہ سرحد پار سے حملے کریں۔
واضح رہے کہ علاقے کے قبائل نے سابقہ امن معاہدے کے تحت اپنے بھاری ہتھیار حکومت کے سپرد کر دیے تھے۔
رکن قومی اسمبلی حمید حسین نے اس واقعے کے بعد حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرحدی علاقوں میں دفاع وطن کے لیے قبائل کو سرکاری سطح پر اسلحہ فراہم کیا جائے تاکہ دہشتگردی کے خلاف موثر مزاحمت کی جا سکے۔