آئی اے ای اے کی ایران کے خلاف قرارداد منظور جوہری کشیدگی میں خطرناک اضافہ

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز نے ایران کے خلاف ایک اہم قرارداد منظور کر لی ہے، جس میں ایران پر جوہری عدم پھیلاؤ کے وعدوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ قرارداد کے حق میں 19 ارکان نے ووٹ دیا، 3 نے مخالفت کی، جبکہ 11 ارکان غیر حاضر رہے۔
ایسٹ زون پولیس کی 24 گھنٹوں میں بڑی کارروائیاں 12 ملزمان گرفتار مغوی خواتین بازیاب

یہ اقدام دو دہائیوں کے بعد پہلی بار سامنے آیا ہے جب آئی اے ای اے نے ایران کو اس سطح پر خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا ہے۔ قرارداد میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل تک بھی پہنچ سکتا ہے۔

یہ قرارداد آئی اے ای اے کی حالیہ رپورٹ کے بعد منظور کی گئی، جس میں ایران کے غیر ظاہر شدہ جوہری مقامات پر سرگرمیوں اور عالمی ادارے سے تعاون میں کمی پر گہری تشویش ظاہر کی گئی تھی۔

ایران کے وزیر خارجہ نے پہلے ہی یورپی ممالک کو خبردار کیا تھا کہ اس قرارداد کی حمایت خطے میں کشیدگی کو ہوا دے سکتی ہے، اور ایسا ہونے کی صورت میں ایران "سخت ردعمل” دے گا۔

اس پیشرفت سے ایران اور امریکا کے درمیان نئے جوہری معاہدے کے امکانات مزید معدوم ہو گئے ہیں۔ امریکا نے اپنے بعض شہریوں کو علاقہ چھوڑنے کا مشورہ بھی دیا ہے، جبکہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی افواج ایران کے جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری میں ہیں۔

ایران کا دعویٰ ہے کہ اس کی تمام جوہری سرگرمیاں پرامن مقاصد کے لیے ہیں، اور وہ جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کرے گا۔

یاد رہے کہ 2015 میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ایک تاریخی جوہری معاہدہ ہوا تھا، جس کے تحت ایران نے جوہری سرگرمیوں کو محدود کرنے اور عالمی معائنہ کاروں کو رسائی دینے پر رضامندی ظاہر کی تھی، جبکہ بدلے میں پابندیاں ہٹا لی گئی تھیں۔

تاہم، 2018 میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاہدے کو ناقص قرار دے کر امریکا کو اس سے الگ کر لیا اور سخت پابندیاں بحال کر دیں، جس کے بعد ایران نے بھی معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزیاں شروع کر دیں۔

آئی اے ای اے کی نئی رپورٹ کے مطابق ایران کے پاس اب 60 فیصد افزودہ یورینیم کا ذخیرہ 408 کلوگرام سے تجاوز کر چکا ہے، جو تقریباً 9 جوہری بم بنانے کے لیے کافی سمجھا جا رہا ہے۔

اس صورت حال کے پیش نظر ایران نے اپنی فوجی مشقیں بھی شیڈول سے پہلے شروع کر دی ہیں تاکہ دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا سکے۔

واشنگٹن کی جانب سے فوجی اہلکاروں کو خطے سے نکالنے کے عمل اور ایران کی جوابی تیاریاں مشرقِ وسطیٰ میں ممکنہ نئی کشیدگی کا پیش خیمہ بن سکتی ہیں۔

57 / 100 SEO Score

One thought on “آئی اے ای اے کی ایران کے خلاف قرارداد منظور جوہری کشیدگی میں خطرناک اضافہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!