انویسٹیگیشن-1 ایسٹ زون پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف تھانوں کی کامیاب کارروائیوں میں مجموعی طور پر 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں مفرور، اشتہاری اور مقدمات میں مطلوب ملزمان شامل ہیں، جب کہ تین مغوی خواتین کو بھی بازیاب کروا لیا گیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایک روزہ دورۂ امارات صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات
مفرور و اشتہاری ملزمان کی گرفتاریاں:
سہراب گوٹھ پولیس نے FIR نمبر 689/2024 میں رحمت اللہ ولد محمد ضمیر کو گرفتار کیا۔
پی آئی بی کالونی پولیس نے FIR نمبر 141/2023 کے تحت عثمان ولد عبداللہ کو حراست میں لیا۔
گلستان جوہر پولیس نے FIR نمبر 919/2024 میں مطلوب شاہد ندیم ولد محمد عارف کو گرفتار کیا۔
مقدمات میں ملوث دیگر گرفتار ملزمان:
شاہراہ فیصل پولیس نے محمد اعجاز ولد محمد اشرف کو FIR 612/2025 میں گرفتار کیا۔
اسی تھانے نے علی حیدر ولد غلام مصطفی کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کیا۔
سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے ٹیپو سلطان، امجد علی، باز محمد، عبداللہ کو گرفتار کر کے ہائیلکس REVO گاڑی اور ایک گائے برآمد کی۔
گلستان جوہر پولیس نے ثاقب جاوید عرف مرتضیٰ بٹ کو فراڈ اور جعلسازی کے مقدمے میں گرفتار کیا۔
محمود آباد پولیس نے عمیر احمد اور محمد عادل کو FIR 250/2025 میں دھر لیا۔
مغوی خواتین کی بازیابی:
نیو ٹاؤن پولیس نے مغویہ مہناز دختر ملک اللہ دوایا کو بازیاب کرایا۔
سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے مریم حسین زوجہ عبداللہ کو بازیاب کروایا۔
گلستان جوہر پولیس نے عائشہ ریاض دختر محمد ریاض کو بازیاب کیا۔
ایسٹ زون پولیس کا کہنا ہے کہ تمام گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ان کے مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ پولیس کی ان کامیاب کارروائیوں سے شہر میں قانون کی عملداری کو مضبوط بنانے میں مدد ملی ہے۔
