وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ملاقات کی، جس میں بلوچستان میں ریلوے سروس کی بہتری اور کوئٹہ تا کچلاک شٹل ٹرین سروس شروع کرنے سے متعلق اہم تبادلہ خیال کیا گیا۔
کراچی پولیس مقابلے میں ناصر قتل کیس کے ملزمان گرفتار واردات میں استعمال شدہ اسلحہ اور موبائل برآمد
اجلاس میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سریاب اسٹیشن سے کچلاک تک شٹل ریل سروس کے 32 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک کو قابل استعمال بنانے پر غور کیا گیا۔
ریلوے حکام نے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا کہ مجوزہ منصوبے میں پانچ ریلوے اسٹیشنز – سریاب، کوئٹہ، شیخ ماندہ، بلیلی اور کچلاک شامل ہوں گے، اور اس منصوبے پر ابتدائی طور پر 283 ملین روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اعلان کیا کہ پاکستان ریلوے کی معاونت سے کوئٹہ میں عالمی معیار کا فٹبال گراؤنڈ بھی تعمیر کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم شٹل سروس کے منصوبے کو قابل عمل بنانے کے لیے سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں، اور اس منصوبے سے نہ صرف عوام کو بہتر سفری سہولیات ملیں گی بلکہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے غیر معمولی دباؤ میں بھی واضح کمی آئے گی۔
