وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایک روزہ دورۂ امارات صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات

وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابو ظہبی کے فرمانروا عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی دعوت پر ایک روزہ سرکاری دورے پر ابو ظہبی پہنچ گئے۔
کوئٹہ تا کچلاک شٹل سروس کا منصوبہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور وفاقی وزیر ریلوے کی اہم ملاقات

ابو ظہبی کے البطین ہوائی اڈے پر یو اے ای کے قومی سلامتی کے مشیر اور صدر کے بھائی عزت مآب شیخ طحنون بن زاید النہیان نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا اور صدارتی محل تک اُن کے ہمراہ رہے۔

استقبالی وفد میں متحدہ عرب امارات کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل عزت مآب علی احمد الشمسی، یو اے ای میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی اور پاکستانی سفارتی عملہ بھی شامل تھا۔

وزیرِ اعظم اپنے وفد کے ہمراہ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کریں گے، جس میں دو طرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، تجارتی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

وزیرِ اعظم کے وفد میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی شامل ہیں۔

68 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!