کراچی: ملیر جیل سے زلزلے کے دوران فرار ہونے والا قیدی فیصل ایک ویڈیو بیان میں اپنی رضاکارانہ واپسی کی تفصیلات بتاتے ہوئے نظر آیا۔ فیصل کا کہنا تھا کہ وہ ایک سال قبل قائد آباد تھانے سے منشیات کے کیس میں گرفتار ہوا اور جیل میں بغیر کسی خوف کے سزا کاٹ رہا تھا۔
اسلام آباد: بھارتی جنگی جنون، خطے کا امن خطرے میں — پاکستان کا دفاعی بجٹ میں اضافہ ناگزیر قرار
حالیہ زلزلے میں جیل کی بیرک اور سرکل گیٹ کو نقصان پہنچا، جس کے باعث کئی قیدیوں کو فرار ہونے کا موقع ملا، اور وہ بھی وقتی جذبات میں بہہ کر باہر نکل گیا۔ تاہم، باہر آنے کے بعد اس کی فیملی نے سمجھایا کہ یہ اقدام غیر قانونی ہے اور اسے واپس جیل جانا چاہیے۔
فیصل نے اپنی فیملی کی نصیحت پر عمل کرتے ہوئے جیل واپس جا کر خود کو حکام کے حوالے کر دیا۔ جیل انتظامیہ کے مطابق جو قیدی رضاکارانہ طور پر واپس آئیں گے، ان کے خلاف جیل توڑنے کے مقدمے میں کارروائی نہیں کی جائے گی اور انہیں نرمی دی جائے گی۔